جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو جیت کے لیے 189 رنز کا ہدف دیا ہے۔
جوہانسبرگ میں کھیلے جارہے میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان ہینرچ کلاسین نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
جنوبی افریقی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے مرکرام 51، کپتان ہینرچ کلاسین 50 اور بلجون 34 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے محمد نواز اور حسن علی نے 2،2 جب کہ شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔
پاکستان ٹیم میں کپتان بابراعظم ، فخرزمان ، محمد رضوان ، حیدرعلی،محمدنواز ،محمد حفیظ ، فہیم اشرف ، حسن علی ، شاہین شاہ آفریدی ، حارث رؤف اورعثمان قادر شامل ہیں۔
محمدحفیظ 100 واں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلنے والے دوسرے پاکستانی کرکٹر بن گئے ہیں۔