فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کی کانگریس نے پاکستان کی معطلی کی توثیق کردی۔
فیفا کے 71 ویں کانگریس اجلاس میں پاکستان فٹبال فیڈریشن کے معاملات پر بھی بات کی گئی، پاکستان فٹبال فیڈریشن کی معطلی کو برقرار رکھنے کیلئے ووٹنگ کی گئی۔
رائے شماری میں 209 ممبران نے حصہ لیا جس میں سے 5 ووٹس مسترد ہوئے جبکہ 204 میں سے 203 ووٹس پاکستان کی معطلی برقرار رکھنے کے حق میں پڑے۔
دوسری جانب نارملائزیشن کمیٹی کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ این سی کی کوششوں کی وجہ سے پاکستان مزید سخت کارروائیوں سے محفوظ رہا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ نارملائزیشن فیفا کونسل اس وقت پابندی ہٹاسکتی ہے جب ہارون ملک ان کو تمام معاملات کی حوالگی کے بعد پابندی ختم کرنے کی درخواست دیں گے۔