پاکستان سپر لیگ کے 25 ممبران کے ویزے تاحال جاری نہ ہوسکے، کپتان سرفراز احمد سمیت پی سی بی سٹاف اور کرکٹرز انتظار کی سولی پر لٹک گئےجبکہ ٹورنامنٹ کا شیڈول بھی جاری نہ ہوسکا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کیلئے پی سی بی تاحال 25 ویزوں کا منتظر ہے، آج جعمہ کے روز یو اے ای حکومت کے سرکاری دفاتر بند رہے اور پی سی بی ویزوں کے حصول کیلئے ناکام رہا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد، فاسٹ بولر محمد حسنین، ملتان سلطانز کے آصف آفریدی، اسلام آباد یونائیٹڈ کے عمر امین، لاہور قلندرز کے زید عالم اور ذیشان اشرف، کراچی کنگز کے محمد حارث، پشاور زلمی کے ابرار احمد، عمران رندھاوا اور عمران خان بھی ویزوں کے منتظر ہیں جبکہ پی سی بی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے عماد حمید اور شکیل خان سمیت مارکٹنگ سٹاف کے ویزے بھی جاری نہ ہوسکے۔ملتان سلطان کے حماد اعظم بھی لندن سے ابوظہبی نہیں پہنچ سکے جبکہ پاکستان سپر لیگ کے شیڈول پر ہفتے یا اتوار کو اعلان کیا جائیگا۔دوسری طرف ابوظہبی پہچنے والے 202 افراد کا کورونا ٹیسٹ بھی لے لیا گیا جبکہ تمام افراد ابوظہبی کے ہوٹلز میں قرنطینہ شروع چکے ہیں