ملک بھر میں یکم جون سے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 94 روپے 89 پیسے مہنگا کردیا گیا ۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے جون کے لیے ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق فی کلو ایل پی جی8 روپے مہنگی کرکے ایل پی جی کے 11.8کلوگرام کےگھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 1667روپے 29 پیسے مقررکی گئی ہے۔
او گرا نوٹی فکیشن کے مطابق مئی کیلیے ایل پی جی کےگھریلو سلنڈر کی یہ قیمت 1572 روپے 40 پیسے مقرر ہے۔
یکم جون سے ایل پی جی کی فی کلو نئی قیمت 141روپے29 پیسےکردی گئی ہے۔