ملک میں سونے کی قیمت تیزی سے نیچے آرہی ہے اور آج بھی فی تولہ قیمت میں 1900 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قدر 1900 روپے کم ہوکر 1 لاکھ 7 ہزار 700 روپےہوگئی ہے۔
10 گرام سونے کی قدر 1629 روپے کم ہوکر 92335 روپےہوگئی ہے جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی فی اونس قدر 1798 ڈالر ہے۔