کنگ آف اِسپن شین وارن کو سوشل میڈيا پر ایک صارف نے اسپن کا سبق پڑھادیا۔
ٹوئٹر پر شین وارن نے نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ پر تبصرے میں لکھا کہ انہیں سمجھ نہیں آرہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم میں اسپنر کو شامل کیوں نہیں کیا گیا ؟کیوں کہ موسم کی وجہ سے لگتا ہے کہ وکٹ اسپن ہوگی ۔
اس پر ایک صارف نے شین وارن کو جواب میں لکھا کہ شین کیا آپ کومعلوم ہے کہ اسپن کیسے ہوتی ہے ؟
صارف نے مزید لکھا کہ گیند اسپن اس وقت ہوتی ہے جب پچ خشک ہوتی ہے اور اس وقت موسم کی وجہ سے پورے ٹیسٹ میں وکٹ کا خشک ہونا ناممکن لگ رہا ہے۔
صارف کا یہ جواب سوشل میڈیا پر وائر ل ہوگیا اور صارفین اس پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں ۔