ایبٹ آباد( شوکت حسین) بلوچستان بازیگر نے خیبر ایگلز کو شکست دے کر قومی انڈر 23 فٹ بال چیمپیئن شپ جیت لی۔ جبکہ کے پی کے فالکن نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی رکن قومی اسمبلی علی خان جدون تھے۔ جہنوں نے چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔
اس موقع پر پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر انجینئر سید اشفاق حسین شاہ، نائب صدر ملک محمد عامر ڈوگر، سیکرٹری جنرل نوید اکرم، کانگریس اراکین چوہدری فقیر محمد اور چوہدری محمد سلیم کے علاوہ اسلام آباد فٹ سال ایسوسی ایشن جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری، سابق فٹ بالر شاہد شنواری اور شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔پاکستان فٹبال فیڈریشن اورعادل خان جدون سیریٹری ٹورنامنٹ کے زیر اہتمام کنج فٹبال سٹیڑیم میں جاری. فٹبال ایونٹ کے فائنل میں بلوچستان نے کامیابی حاصل کر لی
فائنل جیتنے والی ٹیم بلوچستان بازیگرکو دو لاکھ روپے بمعہ ونر ٹرافی سے نوازا گیا۔
دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی خیبر ایگلز کو ڈیڑھ لاکھ روپے بمعہ رنر اپ ٹرافی دی گئی۔
تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی پی کے فالکن کو ایک لاکھ بمعہ ٹرافی کا حقدار ٹھہرایا گیا۔
پنجاب واریئرز کو فیئر ٹرافی بمعہ پچاس ہزار روپے کی انعامی رقم دی گئی۔