ایبٹ آباد(شوکت حسین)ڈویژ نل ٹیبل ٹینس چمپئن شپ زاہد خان نے شاہد رفیق مغل کو شکست دیکر اپنے نام کر لی جبکہ ڈبلز میں ساجد رفیق مغل اینڈ پارٹنر اور مکس ڈبلز میں ساجد اینڈ کومل نے اور جونیئرز میں اظہر نے ہنزلہ کو ہرا کر ایونٹ اپنے نام کر لیا س موقع پرایس ایس پی ملک اعجاز گوگا سابق ڈی جی سپورٹس طارق محمود اور تحصیل میونسپل آفیسر افضل خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جبکہ گیسٹ آف آنر ڈاکٹر شعیب دائریکٹر فرنٹیئر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز تھے
مینز سنگل فائنل میں زاہد خان نے شاہد رفیق مغل کو تین دو سے شکست دیکر ٹائیٹل اپنے نام کر لیا جبکہ مینز ڈبلز میں ساجد اینڈ شاہد نے کاشف شاہ اور بلال کو تین ایک سے ہرایا مکس ڈبلز ساجد اوع کومل نے زیشان اور شمائلہ کو تین صفر سے شکست دی جبکی گرلز سنگلز میں شمائلہ نے کومل کو شکست دیکر ٹائیٹل اپنے نام کر لیا جونئر بوائز مین اجہر نے ہنزلہ کو ہرا کر ایونٹ ٹرافی اپنے نام کی اس موقع پر ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر محمد زاہد صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے نائب صدر شاہد رفیق مغل ممتاز تیبل تینس پلیئر ساجد رفیق مغل اور ٹیبل ٹینس کھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھی
اس موقع پر مہمان خصوصی ملک اعجاز گوگا طارق محمود افضل خان نے کہا کہ کھیل کے میدان آباد کرنے سے علاقے کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں اور کھیلوں کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے نوجوان بہت سی برائیوں سے بچ کر مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب ہوتے ہیں اور جہان کہیں بھی کھیل ہوگا میرا ہر ممکن تعاون حاصل رہے گا ملک اعجاز گوگا نے کہا کہ ٹیبل ٹینس ایسوسی کے ساتھ ملکر صوبائی لیول کا ایک بہترین ایونٹ منعقد کیا جائے گا جس پر ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کو بھرپور سپورٹ کیا جائیگا اور یہ ایونٹ اپنی نوعیت کا ایک بہترین ٹورنامنٹ ہوگا