کینبرا( محمد جمیل سراج سے)آسٹریلیا میں نامزد ہائی کمشنر زاہد حفیظ چوہدری نے گزشتہ روز گورنر جنرل آف آسٹریلیا سر ڈیوڈ ہورلے کو اپنی تعیناتی کی اسناد پیش کیں اس موقع پر قونصلر زین العابدین اور ہائی کمشنر کی اہلیہ بھی موجود تھیں لاک ڈاؤن کے باعث تقریب انتہائی سادگی سے بذریعہ زوم منعقد ہوئی ہائی کمشنر زاہد حفیظ چوہدری نے اس موقع پر صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کی طرف سے گورنر جنرل کو نیک خواہشات کے پیغامات بھی پہنچاۓ
انھوں دو طرفہ معاشی، تجارتی ، تعلیمی ، سائنسی اور دفاعی تعلقات کے فروغ میں پیش رفت کا اظہار بھی کیا اور گورنر جنرل کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی زاہد حفیظ چوہدری نے آسٹریلیا میں مقیم پاکستانیوں کے کردار کو سراہتے ہوۓ کہا کہ پاکستانی کمیونٹی آسٹریلیا کی تعمیر و ترقی میں اپنا مثالی کردار ادا کررہی ہے