پشاور…ملاکنڈ کی ٹیم کیلئے سینئر کھلاڑی کی خدمات چار لاکھ روپے میں لی گئی ہیں جو پشاور سپورٹس کمپلیکس کے ایرینا ہال میں ہونیوالے اوپن بڈنگ کے مقابلوں میں سب سے بڑی بڈنگ تھی . ملاکنڈ ٹیم کے مالک وجیہہ خان نے اوپن بڈنگ میں سب سے بڑی بولی دیکر اپنی ٹیم کیلئے وقار کی خدمات حاصل کرلی-بولی کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہر فرنچائز کے مالک کی کوشش ہے کہ اپنی ٹیم کیلئے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کرے اور اسی بنیاد پر میں نے بھی اپنی ٹیم کیلئے سب سے زیادہ بولی دیکر اپنے لئے کھلاڑی کا انتخاب کیا ان کے مطابق میری کوشش ہے کہ ایسے کھلاڑی آئیں جن سے ٹیم کی کمبی نیشن بہتر ہو اور ٹیم سیٹ ہو تاکہ فائنل ملاکنڈ کی ٹیم کا مقدر بنے وجیہہ خان کے مطابق ملاکنڈ کی ٹیم کیلئے وقار میرے ٹارگٹ پر تھا اس لئے میں نے سب سے زیادہ بولی دی اور مجھے امید ہے کہ انشاء اللہ ملاکنڈ کی ٹیم ہی کے پی نیشنل ہاکی لیگ کو جیتے گی.