پشاور(اعجاز رشید)سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے خیبر پختونخواحکومت کے زیراہتمام پاکستان کی تاریخ کی پہلی بنک آف خیبرنیشنل خیبرپختونخوا ہاکی لیگ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔رنگا رنگ تقریب اور آتش بازی سے کھلاڑی اور تماشائیوں کے چہرے کھل اٹھے۔ لیگ کی افتتاحی تقریب گزشتہ روز پشاور کے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم میں منعقد ہوئی۔

افتتاح کے موقع پر سپیکر صوبائی اسمبلی کے ہمراہ سیکرٹری سپورٹس عابد مجید ، ڈی جی سپورٹس اسفندیارخان خٹک ، صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے چیئر مین محمد سعید خان ، صدر سیدظاہر شاہ ، سیکرٹری ہدایت اللہ، ڈسٹرکٹ سیکرٹری سید ضیا الرحمان بنوری،ڈائریکٹر آپریشن سپورٹس سید ثقلین شاہ ، ڈائریکٹر یوتھ سلیم جان ، ڈی ایس او تحسین اللہ خان ، ایڈمنسٹریٹر پشائور سپورٹس کمپلیکس سید جعفر شاہ ، ایڈمنسٹریٹرحیات آباد سپورٹس کمپلیکس شاہ فیصل ، سابق ڈی جی سپورٹس طارق محمود ،اے آئی پی ایس کے سیکرٹری جنرل و سینئر صحافی امجد عزیز ملک و دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔

افتتاحی تقریب کے موقع پر تمام ٹیموں نے مارچ پاسٹ کیا ۔ گلوکار سجاد خان ومعزمہمند نے اپنے گانوں سے ماحول کو گرمایا، ہاکی لیگ میں آٹھ ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ۔ ان ٹیموں میں پاکستان کے قومی ٹیم کے کھلاڑی بھی شامل ہیں ، اولمپئن رحیم خان نے کھلاڑیوں سے حلف لیا ، سپیکرصوبائی اسمبلی مشتاق غنی نے اعلان کرکے لیگ کا افتتاح کیا ۔آخر میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی پیش کیا جس سے آسمان رنگ برنگی روشنیوں سے جگمگا اٹھا۔