پشاور(دی خیبر ٹربیون) پہلی خیبر پختونخوا قومی ہاکی لیگ میں مختلف میچز میں امپائر کے فیصلوں سے متعلق میڈیا سے وابستہ افراد ہاکی قوانین پر بات کرنے سے قبل آرگنائزنگ کمیٹی سے رابطہ کرکے معلومات حاصل کریں تاکہ ہاکی کے حوالے سے کنفیوژن پیدا نہ ہوں ‘ قوانین سے لاعلمی کے باعث میڈیا سے وابستہ افراد غلط رپورٹنگ کرتے ہیں یہ باتیں کے پی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر اور آرگنائزنگ سیکرٹری کے پی ہاکی لیگ خیبر پختونخواہ ظاہر شاہ نے میڈیاسے بات چیت کے دوران کی. ان کا کہنا تھا کہ جو شیڈول کلاسیفیکیشن میچز کے حوالے سے جاری کیا گیا تھا وہ ایف آئی ایچ اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے جنرل ٹورنامنٹ ریگولیشن کے آرٹیکل اپینڈکس ٹو ‘ون پول کمپیٹیشن اینڈ رینکنگ کے مطابق تھا
آرگنائزنگ کمیٹی نے پورا ٹورنامنٹ ایف آئی ایچ اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے جنرل ٹورنامنٹ ریگولیشن کے مطابق چلایا اور جن لوگوں کو سزائیں دی وہ بھی اسی قانون کے تحت دی آرگنائزنگ سیکرٹری کے مطابق کمیٹی رولز ‘ ریگولیشنز اور ڈائریریکٹیو جو پاکستان ہاکی فیڈریشن اور ایف آئی ایچ سے جاری ہوتے ہیں سے بخوبی واقف ہیں اور اس کا صحیح طریقے سے استعمال سمجھتے ہیں ان کے مطابق چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی ڈائریکٹر جنرل اسفندیار خان خٹک نے اس کی منظوری دی ہے جس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ چونکہ جیو سپر سے لائیو ٹیلی کاسٹ کیلئے بات کی گئی ہیں اور انکو ادائیگی بھی کی گئی ہیں کہ وہ سیمی فائنل اور فائنل کے مقابلے لائیو ٹیلی کاسٹ کرینگے
جس کی خواہش ان کے مطابق وزیراعلی خیبر پختونخواہ محمود خان جو کہ اس ٹورنامنٹ کے پیٹرن ان چیف ہیں نے کی تھی جس کی وجہ سے آرگنائزنگ کمیٹی نے سیمی فائنل کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے حالانکہ ورلڈ کپ ‘ اولمپکس ‘ چمپئن ٹرافی میں کبھی بھی عموما پانچ مقابلے ہوتے ہیں جس میں باقاعدہ آرام بھی ہوتا ہے..سید ظاہر شاہ کے مطابق چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی نے سیمی فائنل کی باقاعدہ منظوری دی ہے ..