بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ مدھیا پردیش میں گر کر تباہ ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ مدھیا پردیش کے ضلع بِھنڈ میں پیش آیا جہاں بھارتی فضائیہ کا میراج 2000 لڑاکا طیارہ جمعرات کے روز گر کر تباہ ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ حادثے کے نتیجے میں پائلٹ نے پیراشوٹ کے ذریعے چھلانگ لگائی اور وہ محفوظ رہا۔
بھارتی میدیا کے مطابق طیارہ مہاراج پورہ ائیربیس سے اڑا تھا اور اس میں ایک ہی پائلٹ سوار تھا جب کہ طیارے کے تباہ ہونے کی ابتدائی وجہ تکنیکی خرابی بتائی جارہی ہے۔