پشاور(سپورٹس رپورٹر) خیبرپختونخوا نے بین الصوبائی انڈر17 فٹبال چمپئن شپ جیت لی فائنل میں کے پی نے سندھ کودلچسپ مقابلے کے بعد ایک کے مقابلے دو گول سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا ، پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام گلگت بلستان میں منعقد ہ بین الصوبائی انڈر17 فٹبال چمپئن شپ کا فائنل خیبرپختونخوا اور سندھ ٹیموں کے مابین کھیلاگیا جس میں خیبرپختونخوا نے ایک کے مقابلے دو گول سے شکست دی ، خیبرپختونخوا کی طرف سے پہلاگول جواد نے کھیل کے پہلے ہاف کے 26 ویں منٹ میں کیا، دوسرا گول کے پی کے شہروز نے 45 ویں منٹ کیا اور اپنی ٹیم کو دو صفر کی برتری دلائی سندھ کی طرف سے دوسرے ہاف کے آخری لمحات میں رئیس نے گول کیا ، اور اس طرح خیبرپختونخوا نے دو ایک سے کامیابی حاصل کرکے بین الصوبائی ٹائٹل اپنے نام کیا ۔سیکرٹری سپورٹس عابد مجید اورڈی جی سپورٹس اسفندیارخان خٹک نے خیبرپختونخوا ٹیم کو شاندار پرفارمنس پرکھلاڑیوں کوچفیصل جاویداور ٹیم منیجر ایڈمنسٹریٹر پشاور سپورٹس کمپلیکس جعفر شاہ کو، مبارکباد پیش کرتے ہوئے واپسی پر کھلاڑیوں کے اعزاز میں پروقار تقریب منعقد کرانے کا بھی اعلان کیا واضح رہے کہ خیبرپختونخوا نے چمپئن شپ میں پنجاب ، آزاد کشمیر جبکہ سندھ نے بلوچستان اور گلگت بلستان کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیاتھا چمپئن شپ میں چھ ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔پہلے سیمی فائنل میں خیبرپختونخوا نے پنجاب کو دو ایک سے جبکہ سندھ نے بلوچستان کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیاتھا۔