پشاور(سپورٹس رپورٹر) سوات کی ضلعی حکومت نے ضلع بھرمیں سرمائی سپورٹس فیسٹول کے لیے کمرکس لی ہے سنوسپورٹس کے مقابلے عالمی شہرت یافتہ پرفضاء مقامات مالم جبہ سمیت گبین جبہ، وادی کالام،گمراٹ،دیر اورچند دیگرمقامات پرمقابلے کرائیں جائیں گے جس کے لیے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں جلد ہی ایونٹس کی حتمی تاریخو ں کااعلان کردیاجائے گا۔ ان خیالات کااظہارڈپٹی کمشنر سوات جنیدخان نے سپورٹس رائیٹرزکے ایک وفدسے ملاقات کرتے ہوئے کیاوفد کی قیادت نومنتخب صدرعاصم شیرازنے کی دیگرارکان میںسیکرٹری جنرل شاہد آفریدی،سابقہ صدراعجازخان،عظمت اللہ ،نادرخواجہ ،ہاشم خان،اعجاز بٹ،عزیز بونیری،قادرخان اورڈی ایس اوسوات کاشف فرحان بھی شامل تھے۔ ڈی سی سوات جنید خان نے بتایاکہ سیاحتی مقامات پر کھیلوں کے فروغ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے ، مالم جبہ میں آف روڈجیب ریلی کے علاوہ ہرسال کی طرح سکی چمپیین شپ بھی مالم فسٹول کا حصہ ہے ان مقابلوں ملک بھرسے مرد وخواتین کھلاڑی وشائقین دیکھنے آئیںگے اس کے علاوہ امسال بھی گبین جبکہ سنو فیسٹول بھی ہمارے کیلنڈر کاحصہ بن چکاہے کوشش ہوگی کہ پچھلے سال سے بہترطورپرگبین جبہ سپورٹس فیسٹول منعقد کیاجائے ۔اسی طرح کالام میںبھی آف روڈ جیپ ریلی کرائی جارہی ہے ساتھ ساتھ ماونٹین بائیک ریلی اتھروڑ وماہوڈھنڈپر منعقد کی جائے گی۔انہوںنے بتایاکہ موسم بہار کی آمد سے پہلے اتھروڑ وکمراٹ وبٹ گوئی میںجشن بہارکی مناسبت سے فیسٹول کابھی پروگرام ترتیب دیاگیاہے جس میںمختلف سپورٹس مقابلوں شامل ہونگے۔یہ مقابلے تین روز جاری رہے گے۔انہوںنے بتایاکہ سوات سنوسپورٹس فیسٹول دسمبرسے اپریل تک مختلف مقامات پرمنعقدہونگے جس کوشایان شان وپروقاراندازسے کرایاجائے گاساتھ ساتھ سوات کے شاندار میدام ویلی میں سائیکل ریس کرائی جائیگی انہوں نے بتایاکہ ہمارامقصد سپورٹس کیساتھ ساتھ پرفضاء مقامات کوبھی دنیابھر میںروشنا س کراناہے سوات سیاحت کے حوالے سے اپناکوئی ثانی نہیںرکھتاہے اورایسے مقامات جواب تک نظروںسے اوچھل ہے ان کوبھی سپورٹس مقابلوںسے دنیابھر کے سامنے لائیںگے انہوںنے بتایاکہ سائیکل ریس،ٹبیل ٹینس،بیڈمنٹن،ٹک بال ،فٹسال،مارشل آرٹس،آرچری ،اتھلیٹکس،سمیت چند دیگرمقابلے سپورٹس فیسٹول کی شان بڑھائینگے ان تمام مقابلوں پردیڑھ دوکروڑ روپے کی اخراجات آئینگے یہ مقابلے سوات کی ضلعی حکومت کے ساتھ ساتھ محکمہ کھیل،ٹورازم کارپوریش،امورنوجوانان کے مالی تعاون ورہنمائی سے کرائیں جائیں گے ۔