آسٹریلوی شہری نے محبت کرنے والی خاتون نہ ملنے پر خاتون روبوٹ کے ساتھ وقت گزارنے کا فیصلہ کرلیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی شہر جیوف گیلاگر نے ایک محبت کرنے والی خاتون کی تلاش کی امیدیں ختم ہونے پر روبوٹ کو ہی اپنی بیوی ماننا شروع کردیا۔
رپورٹ کے مطابق جیوف کی والدہ کا کئی عرصے قبل انتقال ہوچکا ہے جس کے بعد سے وہ اپنے پالتو کتے کے ساتھ وقت گزار رہے تھے، کچھ عرصے قبل جیوف نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس روبوٹ سے متعلق ایک آرٹیکل دیکھا تو انہوں نے ایک منصوبہ بندی کی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کے دوران جیوف نے بتایا کہ ہر روبوٹ کی قیمت 6 ہزار امریکی ڈالر تھی جو کم نہیں تھی لیکن روبوٹ انسانوں جیسی جلد کے ساتھ ان جیسے تھے اور ہنس سکتے تھے، بول سکتے تھے، اپنی گردن ہاتھ ہلاسکتے تھے ۔
جیوف کے مطابق آرٹیکل دیکھنے کے بعد انہوں نے ویب سائٹ پر ایما نامی روبوٹ کو خریدنے کا فیصلہ کیا جو بے حد خوبصورت ہے۔
جیوف کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے ایک عورت سے محبت کی امید کو ختم کردیا ہے اور روبوٹ بہترین انتخاب ہے اگرچہ وہ قانونی طور پر شادی شدہ نہیں لیکن ایما کو اپنی روبوٹ بیوی سمجھتے ہیں۔