اداکارہ کاجول نے اپنی ساس وینا دیوگن کی سالگرہ کے موقع پر ان کے لیے ایک دلچسپ پیغام شیئر کیا ہے۔
کاجول نے انسٹاگرام پر اجے دیوگن کی والدہ کے ہمراہ ایک یادگار تصویر شیئر کی اور لکھا کہ جب آپ کسی مرد کے ہمراہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوتے ہیں تو آپ کا رشتہ صرف اس ایک شخص کے ساتھ منسوب نہیں ہوتا بلکہ آپ کا تعلق اس کے پورے خاندان کے ساتھ جڑ جاتا ہے۔
کاجول نے اپنی ساس کے لیے کہا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ یہ میری ساس ہیں، کیونکہ یہ ہمیشہ میرے لیے کھڑی رہتی ہیں اسی لیے اکثر مجھے لگتا ہے کہ میری شادی اجے سے نہیں بلکہ اپنی ساس سے ہوئی ہے۔
ساتھی ہی اداکارہ نے اپنی ساس کو شاندار کہا اور انہیں سالگرہ کی مبارکباد بھی پیش کی۔
واضح رہے کہ اداکار اجے دیوگن کی والدہ وینا دیوگن بھارتی فلمساز ہیں جو کہ 19 فروری 1948 کو پیدا ہوئیں اور گزشتہ روز اُن کی سالگرہ تھی۔