نیوزی لینڈ میں جاری خواتین کے ورلڈ کپ میں پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں یعنی پاکستانی خواتین ٹیم نے اس ورلڈ کپ میں 7میچز کھیلے جس میں وہ صرف ایک میچ ہی جیت پائی۔ اگر ہم اس کی تفصیل بتا دیں تو قارئین کرام کو سمجھنے میں مدد ملے گی اور ان کو یہ بھی معلوم ہو پائے گا کہ ہماری قومی خواتین کرکٹ ٹیم نے ان سات میچوں میں کیا کارکردگی دکھائی۔ پاکستانی ٹیم کا پہلا میچ 6مارچ کو روایتی حریف بھارت کے ساتھ تھا جس میں بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے 50اوورز میں 244رنز بنائے اور ان کے 7کھلاڑی آؤٹ ہوئے جواب میں پاکستانی خواتین ٹیم43ویں اوور میں 137رنز بنا کر پوری ٹیم آؤٹ ہو گئی اور یوں پاکستان اپنا پہلا میچ بھارت کے خلاف ہار گیا۔اس کے بعد پاکستان نے اپنا دوسرا میچ آسٹریلیا کے خلاف 8مارچ کو کھیلا جس میں پاکستان نے مقررہ50اوورز میں 6کھلاڑیوں کے نقصان پر190رنز بنائے جس کے جواب میں آسٹریلیا نے مقررہ ہدف34.4اوور میں صرف3کھلاڑیوں کے نقصان پورا کر لیا اور یوں پاکستانی خواتین ٹیم اپنا دوسرامیچ بھی ہار گئی اس طرح 11مارچ کو کھیلے جانے والے اپنے تیسرے میچ میں پاکستانی ٹیم جنوبی افریقہ کے ہاتھوں ہاری جس میں جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 50اوورز میں 9کھلاڑیوں کے نقصان پر 223رنز بنا سکی جس کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم49.5اوورز میں 217رنز بنا کر پوری ٹیم آؤٹ ہو گئی اور یوں پاکستان اپنا تیسرا میچ بھی ہار گئی۔لیکن اس میچ میں ایک خاص بات یہ تھی کہ یہ میچ کافی دلچسپ رہا اور پاکستانی خواتین ٹیم نے اپنا بھرپور زور لگایا لیکن پھر بھی ہار ان کا مقدر تھی۔14مارچ کو پاکستان اپنا میچ بنگلہ دیش کے خلاف بھی ہار گئی اور یہ بنگلہ دیش ٹیم کی پہلی جیت تھی اور اس میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم 234رنز7ساتھ کھلاڑیوں کے نقصان پر 50اوورز میں بنا سکی اور پاکستان کی ٹیم نے اس کے تعاقب میں 50اوورز میں 9کھلاڑیوں کے نقصان پر 225رنز ہی بنا سکی اس کے بعد پاکستان اپنا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلی جو 20اوورز پر مشتمل تھا کیونکہ اس روز بارش ہوئی تھی جس کے باعث میچ 20اوورز تک محدود کیا گیا۔ اس میچ میں ویسٹ انڈیز ٹیم 7کھلاڑیوں کے نقصان پر89رنز بنا سکی جو پاکستانی خواتین نے بآسانی 2کھلاڑیوں کے نقصان پر 18.5اوور میں ہدف پورا کر کے یہ میچ اپنے نام کر لیا۔24مارچ کو پاکستانی ٹیم کا مقابلہ برطانیہ ٹیم کے خلاف تھا جو برطانیہ بآسانی 9وکٹوں سے جیت گئی اس میچ میں پاکستانی ٹیم نے105سکور بنائے اور اس کی پوری ٹیم 41.3اوورز میں آؤٹ ہو گئی جس کے جواب میں برطانیہ کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف باآسانی19.2اوورز میں 1کھلاڑی کے نقصان پر ہدف پورا کر لیا۔26مارچ کو بھی پاکستانی ٹیم نیوزی سے کھیلے گئے میچ میں ہار گئی جس میں نیوزی نے پہلے کھیلتے ہوئے 50اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 265رنز بنا سکی جس کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم50اوورز میں صرف194رنز بنا سکی۔اور یوں پاکستانی خواتین ٹیم کا سفر اس ورلڈ کپ میں تمام ہو گیا۔ اگر آپ پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر نظر دوڑائیں تو وہ صرف ویسٹ انڈیز کے خلاف جیت سکی جبکہ دوسرے میچز وہ ہار گئی اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ہماری ٹیم پر قوم کا اتنا پیسہ خرچ ہوا اور اس کی کارکردگی اتنی ناقص رہی تو اس کی جواب دہ کون ہو گا اور یقیناً ہماری ٹیم کی مینجمنٹ سے بھی پوچھا جائے کہ وہ اس ٹیم کے ساتھ صرف نیوزی لینڈ سیر و تفریح کرنے کیلئے گئی تھی؟؟؟