ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم آج اپنی 96ویں سالگرہ منارہی ہیں۔
برطانوی ملکہ الزبتھ دوم 21 اپریل 1926کو پیدا ہوئی تھیں، وہ برطانیہ کی تاریخ میں سب سے طویل عرصے تک راج کرنے والی حکمران ہیں، انہوں نے تخت نشینی کی ستر ویں سالگرہ دو ماہ ہی پہلے منائی ہے ۔
سالگرہ کے موقع پر ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم ہیلی کاپٹر کے ذریعے اپنے شاہی محل پہنچی جہاں انہوں نے خاندان اور دوستوں کے ساتھ ملاقات کی۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق سالگرہ کے موقع پر ایک تصویر جاری کی گئی ہے، جس میں ملکہ کو دو گھوڑوں کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔
یہ تصویر ونڈسر کیسل میں لی گئی تھی، جہاں ملکہ اب زیادہ تر رہتی ہے۔
دوسری جانب ملکہ برطانیہ کے پوتے شہزادہ ولیم نے بھی انہیں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی اور مرحوم شہزادہ فلپ کے ہمراہ ان کی تصویر شیئر کی۔
اس کے علاوہ شاہی خاندان نے سالگرہ کی مبارکباد کے ساتھ 1928 کی دو سالہ شہزادی الزبتھ کی تصویر بھی ٹوئٹ کی۔