پاکستان سری لنکا ویمنز ون ڈے سیریز کے لیے ٹرافی کی تقریب رونمائی کردی گئی۔
تقریب رونمائی میں پاکستان ٹیم کی کپتان بسمہ معروف اور سری لنکن کپتان چماری اتاپتو نے ٹرافی کے ہمراہ تصویر بنوائیں۔
دونوں ٹیمیں ٹی 20 کے بعد پاکستانی سرزمین پر ہی پہلی مرتبہ ون ڈے سیریز بھی کھیلیں گی، ون ڈے سیریز کا پہلا میچ یکم جون کو کراچی کے ساؤتھ اینڈ کلب میں کھیلا جائےگا۔
یاد رہے کہ پاکستان پہلے ہی ٹی 20 سیریز 0-3 سے اپنے نام کرچکی ہے۔