پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عمران خان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ آصف زرداری کریں گے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کو جیل میں ڈالنے کی خواہش کرکے عمران خان نے شکست تسلیم کرلی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی، شیخ رشید، فواد چودھری ایک بار پھر سیاسی خانہ بدوش بننے والے ہیں۔
دوسری جانب صوبائی وزیر سندھ سعید غنی نے کہا ہےکہ فواد چودھری نے جو باتیں کیں اور الزامات لگائے ہیں وہ جھوٹ پر مبنی ہیں، پی ٹی آئی کے بہت سے ارکان پرویز الہٰی کو ووٹ نہیں دینا چاہتے ۔
انہوں نے کہا کہ یہ لوگ ممبران کو نہ سنبھال سکنے کا الزام پیپلزپارٹی پر ڈال ڈال کر جان چھڑانے کی کوشش کررہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ قوم کے سامنے یہ عیاں ہو گئی ملک میں سیاسی عدم استحکام کا ذمہ دار عمران خان ہے، وہ اپنی ذات سے آگے کسی کو دیکھنا نہیں چاہتے۔