چین کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ چین یکم اگست سے افغانیوں کے لیے ویزوں کا اجرا بحال کر رہا ہے اور افغانستان سے 98 فیصد درآمدات پر ٹیکس نہیں لیں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وینگ یی نے ان اقدامات کا اعلان افغانستان طالبان کی طرف سے مقرر کیے جانے والے خارجہ امور کے سربراہ سے ازبکستان میں ملاقات کے دوران کیا۔
بیان میں بتایا گیا کہ وینگ یی نے افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی کو بتایا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کو افغانستان تک توسیع کرنے کی حمایت کرتے ہیں۔تحریر جاری ہے
انہوں نے مغربی ممالک کی جانب سے افغانستان پر پابندیاں عائد کرنے سے باز رہنے کا مطالبہ بھی دہرایا۔
افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے افغانستان کی معیشت تباہی سے دوچار ہے، جس کے امریکا سمیت دیگر ممالک میں اثاثے منجمد ہیں، واشنگٹن اور دیگر ممالک نے امداد روک دی ہیں جبکہ امریکا مضبوط کرنسیوں کی فراہمی کو ختم کر رہا ہے۔
اب تک چین نے باضابطہ طور پر طالبان حکومت کو تسلیم نہیں کیا ہے۔