بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے 1.1 ارب ڈالر کے قرض کی قسط کے اجرا کی منظوری کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی سے اضافہ ہوا۔
منگل کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس ٹریڈنگ شروع ہونے کے فوراً بعد بڑھنا شروع ہوا، صبح 9 بجکر 38 بجے تک 436.11 پوائنٹس یا 1.03 فیصد اضافے کے ساتھ 42ہزار940.45 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔
عالمی ادارے کی جانب سے اعلان میں کہا گیا کہ ایک دن پہلے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے قرض کی سہولت کے مشترکہ 7ویں اور 8ویں جائزے کو مکمل کیا جس کے بعد ملک کو 1.1ارب ڈالر کی فوری تقسیم کی اجازت دی گئی۔
بیان میں اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ اس رقم کی تقسیم اس انتظام کے تحت بجٹ سپورٹ کے لیے دستیاب رقم کو تقریباً 3.9 ارب ڈالر تک لے جاتی ہے۔
بورڈ نے 93 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کے فنڈز تک پاکستان کی رسائی کی منظوری بھی دی جس کے تحت توسیعی فنڈ سہولت تک کل رسائی تقریباً 6.5ارب تک پہنچ جائے گی۔
ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستانی حکام کی کارکردگی کے معیار پر عمل نہ کرنے پر معافی کی درخواست کی بھی منظوری دی۔