پشاور- چیف منسٹر خیبرپختونخوا فٹبال لیگ جاجی کرم فٹبال کلب نے جیت لی فائنل میں کرم نے درہ آدم خیل کلب کو ایک کے مقابلے چار گول سے شکست دیدی، مہمان خصو صی ممبر صوبائی اسمبلی آصف خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ حاجی دولت خان، ریجنل سپورٹس آفیسر پشاور ذاکر اللہ، ڈی ایس او پشاور مس گل رخ،صابر خان سٹی صدر، نیک محمد سٹی سیکرٹری، آرگنائزنگ سیکرٹری عنایت اللہ، خیبرپختونخوا فٹبال ایسوسی ایشن کے سابق سیکرٹری باسط کمال سمیت دیگراہم شخصٰات موجود تھیں، طہماس خان فٹبال گراؤنڈ پر منعقدہ چیف منسٹر خیبرپختونخوا فٹبال لیگ کا فائنل جاجی کرم فٹبال کلب اوردرہ آدم خیل کلب کے مابین کھیلا گیا جس میں کرم فٹبال کلب نے بہترین کھیل کا مظاہر ہرکرتے ہوئے درہ آدم خیل کلب کو ایک گول کے مقابلے چار گول سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلی،
کرم کی طرف سے خالد نے دو حمزہ اور چاچا نے ایک گول کیا جبکہ درہ آدم خیل کی طرف سے حارث نے گول کیا، اس طرح میچ میں کرم فٹبال کلب نے چار ایک سے ٹرافی اپنے نام کرلی، خالد کو لیگ کا بہترین گول سکور قرار دیا گیا میچ کمشنر امتیاز علی شاہ، میچ ریفری اکرام اللہ، اسسٹنٹ ریفری علی رحمان اور صبور شاہ نے انجام دیئے۔ لیگ کے پہلے سیمی فائنل میں درہ آدم خیل نے شاہ عالم فٹبال کلب کو جبکہ جاجی کرم فٹبال کلب نے چارسدہ کلب کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔