میلبرن: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم مضبوط ہے اور ورلڈ کپ جیتنا کبھی بھی آسان نہیں ہوتا۔
انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہمیں پاکستانی کرکٹ ٹیم کا اندازہ ہے وہ ایک مضبوط ٹیم ہے۔ ہم نے پچھلے کچھ عرصے میں ایک دوسرے کے خلاف کافی میچز کھیلے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ فائنل جیتنا کبھی بھی آسان نہیں ہوتا اور پاکستان کی بالنگ لائن اپ مضبوط ہے۔
موسم سے متعلق بات کرتے ہوئے جوز بٹلر نے کہا کہ موسم کا اختیار ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے تاہم بطور ٹیم کسی بھی صورتحال میں کھیلنے کو تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فائنل کھیلنے کے لیے پر جوش ہیں اور امید ہے اچھی پرفارمنس دیں گے۔ جو پلان بنایا ہے اس پر عمل کریں گے۔
واضح رہے کہ اتوار 13 نومبر کو پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ٹی 20 ورلڈکپ کا فائنل میلبرن میں کھیلا جائے گا۔