پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میرے قتل اور حقیقی آزادی مارچ کو خون میں نہلا کر راستہ صاف کرنے کی کوششیں خاک میں ملیں۔
زمان پارک لاہور میں سینئر صحافیوں کے وفد سے ملاقات میں چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ حقیقی آزادی کی تحریک اپنے اثرات نمایاں کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ قوم کی بیداری، شعور اور تحریک امپورٹڈ سرکار اور سہولت کاروں کے عزائم کی تکمیل کی راہ میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ میرے قتل اور حقیقی آزادی مارچ کو خون میں نہلا کر راستہ صاف کرنے کی کوششیں اللہ کے فضل سے خاک میں ملیں۔