ابوظہبی(اعجاز رشید)ابوظبی میں جاری ٹی ٹین لیگ کے کوالیفائیرز راونڈ میں نیو یارک اسٹرائیکرز اور دیکن گلیڈی ائیٹرز کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں ہفتہ کو کھیلے گئے پہلے کوالیفائر میں نیو یار ک اسٹرائیکرز نے مارس ویل سیمپ آرمی کو چار وکٹس سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنانے والی پہلی ٹیم بنی جبکہ ایلیمینیٹر میچ میں ٹیم ابوظبی کا مقابلہ دکن گلیڈی ائیٹرز کے ساتھ ہوا جسے دکن گلیڈی ایئٹرزنے پانچ رنز سے جیت لیا بعد ازاں دوسرے کوالیفائیر میچ میں دکن گلیڈی ایئٹرز کا مقابلہ مارس ویل سیمپ آرمی کے ساتھ ہوا جسے دکن گلیڈی ائیٹرز نے آٹھ وکٹس جیت لیا اور فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم ٹھہری ۔چار دسمبر 2022کو لیگ کے دسویں روز نیویارک اسٹرائیکرز اور دکن گلیڈی ائیٹرز کے درمیان فائنل میچ زید کرکٹ اسٹیڈیم ابوظبی میں کھیلا جائے گا
