اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مزید 35 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کر لیے گئے ہیں، استعفے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے منظور کیے ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے استعفے منظور کیے جانے کے بعد الیکشن کمیشن نے نے پی ٹی آئی کے 35 اراکین کو ڈی نوٹیفائی کردیا ہے۔
پی ٹی آئی کے جن اراکین اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کیا گیا ہے ان میں مراد سعید، عمرایوب، اسدقیصر، پرویزخٹک، عمران خٹک ، شہریارآفریدی، علی امین گنڈاپور، نورالحق قادری، علی نوازاعوان، اسدعمر، راجہ خرم نواز، صداقت علی خان شامل ہیں۔
ڈی نوٹیفائی کیے جانے والے اراکین اسمبلی میں غلام سرور، شیخ رشید، شیخ راشد شفیق، منصورحیات خان، فواد چودھری، حماد اظہر، ثنااللہ مستی خیل ، شفقت محمود، عامرڈوگر، شاہ محمود قریشی، زرتاج گل ، فہیم خان، سیف الرحمان، عالمگیرخان ،علی زیدی اور آفتاب صدیقی شامل ہیں۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری سمیت گیارہ اراکین اسمبلی کے استعفے پہلے منظور کیے جا چکے ہیں۔