سابق صدر آصف علی زرداری نے محنت کش مزدور کی کم از کم تنخواہ 35 ہزار روپے مقرر کرنے کی تجویز دی ہے۔
حکومتی اتحاد کے رہنما آصف زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ مزدور کی تنخواہ مقرر کرنے کا فیصلہ سرکاری سطح پر کیاجائے ،حکومت عوام کی مشکلات اور تکالیف کے ازالے کیلئے دورس اقدامات کرے ، ریلیف دینا حکومت کا فرض ہے۔
واضح رہے کہ پی ڈی ایم اتحادکے حکومت میں واپس آنے کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے مزدور کی کم از کم اجرت 25 ہزار روپے کرنے کا اعلان کیا تھا۔