پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کو ہٹانے کی سمری ارسال کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت بین الصوبائی رابطہ نے سمری وزیراعظم آفس کو ارسال کی ہے ۔
سمری میں کہا گیا ہے کہ ذکا اشرف کو فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جائے۔
سیاسی بنیادوں پر عہدے پر کی گئی تقرریوں کو ختم کیا جائے۔سمری الیکشن کمیشن کی گائیڈ لائنز کی روشنی میں بھجوائی گئی ہے
چیئرمین فیڈرل لینڈ کمیشن کو عہدے سے ہٹانے کی سمری بھی بھجوائی گئی ہے۔