نگران وزیر اعظم انوار الحق کی ہواوے کے سی او او ایتھن سن سے ملاقات کے دوران پاکستان میں 5 جی ٹیکنالوجی کو آگے بڑھانے پر اتفاق کر لیا گیا۔
نگران وزیر اعظم اور ہواوے کے سی او او کے مابین ملاقات میں آئی سی ٹی ایکو سسٹم اور ڈیجیٹل اکانومی کے تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر نگران وزیراعظم نے کہا کہ ہواوے کی پاکستان میں جدت طرازی کے عزم سے متاثر ہوں۔
وزیر اعظم نے بیجنگ میں ہواوے کے نمائشی مزکز کا دورہ کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔