ڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی خان نے کہا ہے کہ ضلع سوات کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ویمن کرکٹ لیگ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ ایونٹ میں ضلع بھر سے27 کھلاڑی شریک ہیں۔ خواتین کھلاڑی اس لیگ کو ایک مثبت آغاز قرار دے رہی ہیں۔ انہیں امید ہے کہ اس طرح کے ٹورنامنٹ سے خواتین کو آگے بڑھنے کے مزید مواقع میسر آئیں گے ڈپٹی کمشنر سوات نے کہا کہ ہمارے بچیاں تعلیم، طب اور مسلح افواج کے ساتھ میدان میں قدم جما رہے ہیں۔ کرکٹ کے میدانوں کی حدود سے آگے خواتین کرکٹرز سماجی تبدیلی کی علمبردار بن چکی ہیں۔

انہوں نے اپنے پلیٹ فارم کو صنفی مساوات، خواتین کے حقوق اور تعلیم جیسے اہم مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے استعمال کیا ہے۔ ان کا اثر کھیلوں سے بہت آگے تک پھیلا ہوا ہے جس سے دنیا بھر کی کمیونٹیز اور معاشروں پر مثبت اثر پڑتا ہے جیسا کہ خواتین کی کرکٹ میں تیزی آتی جارہی ہے مستقبل غیر معمولی طور پر امید افزا دکھائی دے رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی حمایت، سرمایہ کاری اور مواقع کے ساتھ خواتین کرکٹرز اور بھی بڑے سنگ میل حاصل کرنے کے لیے تیار ہیں ان کا سفر ہمیں ہر فرد کے اندر لامحدود صلاحیت اور جنس سے قطع نظر ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے۔خواتین کی کرکٹ امید اور کامیابی کی ایک کرن کے طور پر کھڑی ہے جو ان ناقابل یقین بلندیوں کو ظاہر کرتی ہے جو ٹیلنٹ، محنت اور عزم کے ذریعے حاصل کی جا سکتی ہے جیسا کہ اس اہم پیشرفت کو بھی تسلیم کریں اور ایک ایسے مستقبل کے لیے اپنی حمایت کا عہد کریں جہاں کھیلوں میں خواتین کو منایا جائے ان کا احترام کیا جائے اور انہیں چمکنے کے مساوی مواقع فراہم کیے جائیں۔

خواتین کرکٹ ٹیموں کے مابین پہلا میچ، مینگورہ الیون کرکٹ ٹیم نے کبل الیون ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد سات رنز سے ہرا دیا۔ کبل الیون ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کا فیصلہ کیا۔مینگورہ الیون کرکٹ ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ دس اوورز میں 129 رنز بنائے جس میں مناہل نے 76 جبکہ مہویش نے 28 رنز بنائے جواب میں کبل الیون کے ٹیم نے جارحانہ انداز اپنایا اور 96 رنز بنائے لیکن اپنے ٹیم کو کامیابی نہ دلا سکے اسی طرح مینگورہ الیون ٹیم نے کبل ٹیم کو سات رنز سے ہرا کر میچ جیت لیا۔

ڈپٹی کمشنر سوات کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ریونیو بابوزی لقمان خان، اسسٹنٹ کمشنر کبل جنید خان، تائیکوانڈو انٹرنیشنل گولڈ میڈلسٹ عائشہ آیاز، سوات پریس کلب کے صدر رفیع اللہ خان اور دیگر نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، سرٹیفیکیس اور نقد انعامات تقسیم کئیں۔آخر میں میچ کے آرگنائزر آیاز نائیک نے ضلعی انتظامیہ اور منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اسی طرح سپورٹس کو پراون چڑھانے کے لئے اقدامات اٹھائیں گے اور کھلاڑیوں کو مزید مواقع فراہم کریں گے۔