پشاور میں خاتون کے خودکشی کرنے کے واقعے کا ڈراپ سین ہوگیا، خاتون کو قتل کیا گیا جس میں شوہر اور سسر ملوث تھے، انہوں ںے واقعے کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔
گزشتہ روز خزانہ کے علاقے میں پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ خاتوں نے خودکشی کی تاہم تفتیش سے ثابت ہوا کہ خاتون کو قتل کیا گیا، ملزمان میں شوہر نور خان اور سسر علی گل شامل تھے جنہیں گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر خاتون کو قتل کیا، بعدازاں ملزمان نے واقعے کو خودکشی قرار دلانے کے لیے کوششیں کیں تاکہ قتل خودکشی ثابت ہو مگر وہ کامیاب نہیں ہوسکے اور پولیس کی تفتیش میں بھانڈا پھوٹ گیا۔