دبئی: دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ دبئی پر رنبیر کپور کی نئی فلم ’انیمل‘ کی خصوصی اسکریننگ کا رنگا رنگ ایونٹ منعقد کیا گیا۔
فلم کے خصوصی منظر کی نمائش کے موقع پر فلم کی اسٹار کاسٹ رنبیر کپور، بوبی دیول سمیت فلم کے پروڈیوسر بشن کمار بھی موجود تھے۔
اس موقع پر مداحوں کی بڑی تعداد برج خلیفہ پر موجود تھی اور انہیں فلم میں اپنے پسندیدہ اداکاروں کے ایکشن بہت پسند آئے۔
رنیبر کپور کے مقابلے میں بوبی دیول فلم کے اندر ولن کا کردار ادا کررہے ہیں اور فلم اگلے ماہ پوری دنیا میں ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی۔
سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں رنبیر کے ساتھ انیل کپور، بوبی دیول اور راشمیکا مندانا بھی مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔
فلم ’انیمل‘ یکم دسمبر 2023 کو پوری دنیا میں پانچ زبانوں ہندی، تیلگو، تامل، کناڈا اور ملیالم میں ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی۔