فیفا ورلڈکپ کوالیفائر میں ارجنٹینا نے برازیل کو شکست دیکر نئی تاریخ رقم کردی۔
ریو ڈی جنیرو کے ماراکانا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ارجنٹینا نے برازیل کو ہوم گراؤنڈ پر 0-1 سے شکست دی، حریف ٹیم کی جانب سے نیکولاس اوٹامینڈی نے 63 ویں منٹ میں گول کرکے ٹیم کو سبقت دلائی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔
میچ کے 81 ویں منٹ میں برازیل کے جولینٹون کو ریفری کی جانب سے ریڈ کارڈ بھی دیکھایا۔
فیفا ورلڈکپ کوالیفائر میں پانچ بار کی عالمی چیپمئین برازیل کا آغاز نہایت مایوس کن رہا ہے، ابتدائی 6 مقابلوں میں سے 3 میچز میں شکست ایک ڈرا جبکہ صرف 2 جیت حاصل کرسکی ہے۔
برزایل کو فٹبال کی تاریخ میں پہلی بار ورلڈکپ کوالیفائر میچ میں ہوم گراؤنڈ پر شکست ہوئی ہے جبکہ میسی کی قیادت میں ارجنٹینا واحد ٹیم ہے جس نے 70 سالوں میں برازیل کو ہوم گراؤنڈ پر دوسری شکست دی ہے۔
واضح رہے کہ میچ کے دوران ارجنٹینا اور برازیل کے تماشائیوں کے درمیان بھی تلخ کلامی دیکھی گئی، دونوں ٹیموں کے فینز اسٹیڈیم میں ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہوگئے تھے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔