جرمنی کے لیجنڈ فٹبالر فرانز بیکن بائر 78 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
فرانز بیکن بائر کی صحت 2015 میں اپنے بیٹے اسٹیفن کی موت کے بعد سے مسلسل بگڑتی چلی گئی تھی، وہ ڈیمنشیا کا بھی سامنا کر رہے تھے جبکہ ان کی دل کی سرجری بھی ہوچکی تھی۔
ان کی قیادت میں مغربی جرمنی کی ٹیم نے 1974 کا ورلڈ کپ جیتا تھا۔
فرانز بیکن بائر نے 1990 میں بحیثیت منیجر بھی جرمنی کو ورلڈ کپ جتوایا تھا۔
انہوں نے دو بار ’بلون ڈی اور‘ ایوراڈ بھی جیتے۔
فرانز بیکن بائر 1966 کے ورلڈ کپ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے۔