لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں 20 روپے فی کلو کمی ہوگئی ہے۔
چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز عرفان کھوکر نے بتایا کہ ایل پی جی کی بین الاقوامی قیمتوں میی کمی آئی ہے، گیس مافیا کی کمر ٹوٹ گئی اور خواب چکنا چور ہوگئے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایل پی جی کی قیمت 300 روپے سے کم ہو کر 280 روپے فی کلو پر آگئی ہے، گھریلو سیلنڈر کی قیمت میں 230 اور کمرشل میں 900 کی کمی ہوگئی ہے۔
عرفان کھوکر نے بتایا کہ آئندہ 48 گھنٹوں میں قیمت میں مزید کمی ہو سکتی ہے۔