بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ میں جمعیت علمائے اسلام-فضل الرحمٰن (جے یو آئی-ف) کے انتخابی دفترکے باہر دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔
’ دھماکا رہنما جے یو آئی (ف) مولانا عبدالواسع کے انتخابی دفتر کے قریب ہوا، دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز (ڈی ایچ کیو) ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ یاسر بازئی نے دھماکے میں 10 افراد کے جاں بحق اور 20 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔
واضح رہے کہ اس دھماکے سے محض کچھ دیر قبل بلوچستان کے ضلع پشین کے علاقے خانوزئی میں آزاد امیدوار کے انتخابی دفتر پر دھماکا ہوا تھا، جس کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق اور 30 دیگر زخمی ہوگئے۔
یہ دونوں دھماکے ایسے وقت میں ہوئے ہیں، جب عام انتخابات میں محض ایک روز باقی رہ گیا ہے۔