میراتھن میں عالمی ریکارڈ بنانے والے ایتھلیٹ کیلون کیپٹم ایک حادثے میں کوچ سمیت جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق 24 سالہ کیلون کیپٹم کینیا میں حادثے کا شکار ہوئے جہاں ان کی کی گاڑی اچانک بے قابو ہوکر درخت سے ٹکرانے کے بعد کھائی میں جاگری۔
پیرس 2024 سمر اولمپکس میں جیت کے لیے فیورٹ قرار دیے جانے والے کھلاڑی کیلون کیپٹم اور ان کے روانڈا کے کوچ ہلاک جب کہ ایک خاتون مسافر زخمی ہوگئی۔
حکام نے بتایا کہ کار میں تین افراد سوار تھے، کیلون کیپٹم اور ان کے کوچ کی موقع پر ہی موت ہو گئی جب کہ ایک زخمی کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔
کیلون کیپٹم نے اکتوبر میں شکاگو میں منعقدہ میراتھن کے دوران 2 منٹ 35 سیکنڈز کے ساتھ عالمی ریکارڈ بنایا، انہوں نے اپنے ساتھی کینیا کے اسٹار ایلیوڈ کیپچوگے کے سابقہ ریکارڈ سے 34 سیکنڈ کم وقت میں یہ ریکارڈ بنایا۔
جب انہوں نے یہ ریکارڈ بنایا اس وقت ان کی عمر صرف 23 سال تھی اور یہ ان صرف تیسری میراتھن ریس تھی جب کہ انہوں نے اپنی دونوں ابتدائی ریس بھی جیتی تھیں۔
کینیا کے صدر ولیم روٹو نے کیلون کیپٹم کو اپنا مستقبل اور ’غیر معمولی کھلاڑی‘ قرار دیتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ ’وہ دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک تھے جنہوں تمام رکارٹوں کو توڑتے ہوئے میراتھن ریکارڈ بنایا۔