ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 4 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کمی کے بعد 13.09 ارب ڈالر ہوگئے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق 16 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 8.01 ارب ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5.08 ارب ڈالر تھے۔
اس طرح گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 4 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی۔