پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کا فائنل سوموار کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔
فائنل سے پہلے پی سی بی کی جانب سے کپتان اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کی ٹرافی کے ہمراہ تصاویر جاری کی ہیں ۔
ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں زبردست پرفارمنس دی ہے،ہماری ٹیم تمام شعبوں میں متوازن ہے،فائنل میں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہوگا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا کہ مشکل حالت میں ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ،فائنل میں پہنچنے کیلئے 5 سال انتظار کرنا پڑا۔
اس ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں نے مثالی کارکردگی دکھا ئی ہے،فائنل میں ہمارے کھلاڑی اسی مستقل مزاجی کو برقرار رکھیں گے۔