چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق آج ذی القعدہ 1445 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا۔
یکم ذی القعدہ جمعہ 10 مئی کو ہو گی۔وزارت سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب مصر کے قومی ادارہ برائے فلکیاتی اور جیو فزیکل ریسرچ نے پیشگوئی کی ہے کہ ذی الحجہ کا چاند6 جون بروز جمعرات کو دن کو قاہرہ کےوقت کےمطابق 2:39 پر پیدا ہوگا۔
انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں وضاحت کی گئی ہے کہ مصر میں عید الاضحیٰ 2024 کا پہلا دن اتوار 16 جون 2024 کو ہوگا جب کہ وقوف عرفہ 15 جون کو ہوگا۔ اس طرح ذی الحج کے مہینے کا آغاز جمعہ 7 جون 2024 کو ہوگا۔
تاہم نیشنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے مطابق، حتمی رائے سعودی عرب کی طرف سے عید الاضحیٰ کی تاریخ کا تعین کرنے کے بعد ہی قائم کی جا سکے گی۔
ماہ ذی الحج 1445ھ کے چاند کی روئیت کے حوالے سے ادارے نے وضاحت کی کہ نیا چاند مکہ معظمہ کے آسمان پر 11 منٹ تک اور قاہرہ میں 18 منٹ تک سورج غروب ہونے کے بعد رہے گا۔ مصر کے دیگر علاقوں میں نیا ہلال 12 سے 20 منٹ کے درمیان دیکھا جا سکے گا۔
یاد رہے کہ پاکستان اور سعودی عرب میں عیدالفطر ایک ہی دن منائی گئی تھی ۔