موٹروے سالٹ رینج پر گیس باؤزر حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں 6 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ گیس باؤزر کی بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔
بریک فیل ہونے کی وجہ سے گیس باؤزر سڑک پر موجود درمیانی دیوار توڑتے ہوئے مخالف سمت سے آنے والی گاڑی سے ٹکرایا اور دونوں کھائی میں جا گرے۔
گیس باؤزر راولپنڈی سے فیصل آباد کی جانب جا رہا تھا، جو کہ خالی تھا،اطلاع پاتے ہی موٹروے پولیس کی بھاری نفری سینیئر افسران کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی ،امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔