اٹھمقام کے قریب دریائے نیلم میں گرنے والی جیپ کریم آباد کے مقام پر دریا سے مل گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جیپ سے مزید 8 افراد کی لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کر دی گئیں ، ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 14 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ رات کی تاریکی کی وجہ سے سرچ آپریشن روک دیا ہے۔ لاپتہ تین افراد کی تلاش جاری ہے۔
واضح رہے کہ چار روز قبل کیل سے تاؤبٹ جانے والی مسافر جیپ کو کریم آباد کے مقام پر حادثہ پیش آیا تھا ، جس میں 6 افراد کی لاشیں اسی دن نکالی گئی تھیں۔