سابق خاتون اول، عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر ہمارے خلاف منی مہم چلائی گئی، مجھے اور میرے خاندان کو برا بھلا کہا گیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی نکاح کیس کے مجرم ہیں، میں نے اور میرے بچوں نے کبھی کسی کو کچھ نہیں کہا، میں آج اپنے صفائی دینے نہیں آیا۔
خاور مانیکا نے کہا کہ یہ صفائیاں دے رہے ہیں، آپ کو نکاح کی اتنی جلدی تھی، قوم کو وجہ تو بتادیں، عدت پوری ہونے کے بعد نکاح کیا جاسکتا تھا، ان کو کیاجلدی تھی عدت کو بھی پورا نہیں ہونےدیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ عدت کو غلط بیانی کرکے چھپایاگیا، اگر کسی گھر میں طلاق ہو تو جلد بازی نہیں کی جاتی۔