پاکستان پیپلز پارٹی نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی 69 ویں سالگرہ کے سلسلے میں مینار پاکستان پر جشن منانے کا فیصلہ کیا ہے۔
پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت کی جانب سے آصف علی زرداری کی سالگرہ کے موقع پر ‘یوم صدر’ تقریب منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ سے اجازت بھی طلب کر لی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی رہنما فیصل میر نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو اس تقریب کے حوالے سے درخواست جمع کروائی ہے۔ درخواست میں 25 جولائی کی رات کو آتش بازی اور کیک کاٹنے کی تقریب کی اجازت مانگی گئی ہے۔