پنجاب کے بعد سندھ میں بھی ایئر ایمبولنس سروس شروع کردی گئی، اس حوالے سے سندھ لوکل کونسلز ایسوسی ایشن اور نجی ایوی ایشن کمپنی اے ایس ایس ایل کے درمیان معاہدہ طے پاگیا۔
ڈان نیوز کے مطابق کراچی میں ایئر ایمبولینس سروس کے معاہدے کی تقریب سے خطاب میں وزیر منصوبہ بندی و ترقیات سندھ ناصر حسین شاہ نے صوبے میں ایئر ایمبولینس سروس کے آغاز کو بلاول بھٹو زرداری کا ویژن قرار دیا۔
انہوں نے ایئر ایمبولینس کا دائرہ صوبے کے دیگر شہروں تک بڑھانے کا اعلان بھی کیا۔
وزیر بلدیات سعید غنی نے بتایا کہ گھوٹکی، سکھر، خیرپور سے مریضوں کو ایئر ایمبولینس سے کراچی منتقل کیا جائے گا۔