ورلڈ نوماڈ گیمز میں پاکستانی ٹیم نے شاندار آغاز کرتے ہوئے ماس ریسلنگ میں 2 کانسی کے تمغے جیت لیے۔
قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں شروع ہونے والی 5ویں عالمی نوماڈ گیمز کے پہلے روز ماس ریسلنگ میں پاکستان کے شافت اللہ نے 70 کلوگرام اور محمد آصف نے 80 کلوگرام وزن میں کانسی کے تمغے جیتے۔
شافت اللہ نے آسٹریلیا، قازقستان اور منگولیا کو ہرا کر تمغہ جیتا جبکہ محمد آصف نے ایران، ازبکستان اور پولینڈ کے خلاف کامیابی سمیٹی۔