اولیا کی سرزمین ملتان میں شروع ہونے والے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹسٹ میچ کے دوسرے دن کے اختتام پر انگلینڈ نے ایک وکٹ کے نقصان پر 96رنز سکور کی۔زیک کراولی 64 اور جویے روٹ 32 رنز پر ناٹ اوٹ تھے دونوں کے درمیان دوسری وکٹ کی شراکت میں 92رنز سکور ہویےاگر اس میچ کا فیصلہ نہ ہوسکا تو پاکستان 49سالہ ریکارڈ برابر کردے گا۔پاکستان کی موجودہ ٹیم 2022سے اب تک یہ گیارہواں ٹسٹ میچ ہے اس سے قبل پاکستان دس ٹسٹ میچوں میں چھ میچ ہار چکی ہے اور چار میچ برابر رہے ماضی میں پاکستان کا ریکارڈ فروری 1969سے مارچ 1975تک گیارہ مسلسل میچوں میں کوئی کامیابی حاصل نہ کرسکا ان 11 میچوں میں دس میچ ڈرا رہے تھے اور ایک میچ میں پاکستان کو شکست کا سامنہ کرنا پڑا تھا۔اور یہ ٹیم مسلسل پانچ ٹسٹ میچ ہار چکی ہے۔
دوسرے دن کی صبح پاکستان نے زبردست بیٹنگ جاری رکھی۔ سعود شکیل 34اور نسیم شاہ صفر پر سے اپنی اننگز کا آغاز کیا اور سکور میں 64رنز کا اضافہ کیا اور پاکستان کی مجموعی سکور 388رنز پر نسیم شاہ کی وکٹ گری انکو کارس نے بروک کے ہاتھوں کیچ آوٹ کرایا نسیم شاہ نے تین چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 33رنز بنائے۔اس کے بعد محمد رضوان بھی زیادہ دیر تک وکٹ پر نہ ٹہر سکے اور نغیر کسی سکور کے لیچ کی گیند پرووکس کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔اس کے بعد سلمان علی آغا سعود شکیل کلا ساتھ دینے آئے اور دونوں نے ساتویں وکٹ کی شراکت میں 67رنز کا اضافہ کیا اور جب پاکستان کا سکور 450رنز پر پہنچا تو سعود شکیل شعیب بشیر کی گیند پر روٹ کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے انہوں نے 8چوکوں کی مدد سے 82رنز بنائے۔عامر جمال بھی زیادہ دیر تک وکٹ پر نہیں ٹہرے اور 14رنز کے اضافے کے بعد وہ بھی سات رنز بنانے کے بعد کارس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آوٹ ہوئے۔سلمان علی آغا کا ساتھ دینے شاہین آفریدی وکٹ پر آئے اور دونوں نے بہترین بیٹنگ کی اور نویں وکٹ کی شراکت میں 85رنز جوڑے اور مجموعی سکور 549رنز پر شاہین آفریدی 26رنز بناکر لیچ کی گیند پر بولڈ آوٹ ہوگئے۔شاہین کی اننگز میں دو چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔اس دوران سلمان علی آگا نے اپنی سنچری بھی مکمل کی اور اُمید تھی کہ پاکستان اننگز ڈیکلیر کرتا لیکن فضول میں تین اوور کا کھیل ضائع کیا اور پاکستان کی پوری ٹیم 556رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔سلمان علی آغا 104رنز پر ناٹ آوٹ رہے جس میں دس چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔انگلینڈ کے بائیں ہاتھ کے سپنر جیک لیچ نے 160رنز دیکر تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔اٹکنسن اور کارس نے دو دو وکٹیں حاصل کی۔ووکس ،شعیب بشیر اور جوئے روٹ کے حصے ایک ایک وکٹ آئی۔انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز کا آغازکراولی اور پوپ کی جوڑی سے کیا تو نسیم شاہ نے اپنے پہلے ہی اوور میں اولی پوپ کو عامر جمال کے ہاتھوں 0رنز پر آوٹ کیا ۔انگلینڈ کا مجموعی سکور چار رنز تھا۔اس کے بعد جویے روٹ اور کراولی کھیل کے اختتام تک ناٹ آوٹ رہے ۔دونوں کے درمیان دوسری وکٹ کی رفاقت میں 92رنزسکور ہویے ۔کراولی نے اپنی نصف سنچری صرف 55گیندوں پردس چوکوں کی مدد سے مکمل کی۔ کراولی 64 اور روٹ 32 رنز پر ناٹ اوٹ رہے
واضح رہے کہ ملتان میں اب تک دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف ایک ایک ٹیسٹ جیت چکی ہیں۔ انگلینڈ سے قبل بنگلا دیش نے پاکستان کو اسکی ہی سرزمین پر دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں وائٹ واش کیا تھا۔