آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز میتھیو ویڈ نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
میتھیو ویڈ کو 36 ٹیسٹ، 97 ون ڈے اور 92 ٹی ٹونٹی میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے،میتھیوویڈ نے اکتوبر 2011 میں اپنا بین الاقوامی ڈیبیو کیا تھا،وہ تسمانیہ کی جانب سے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتے رہیں گے ۔
میتھیو ویڈ رواں سیزن میں بگ بیش لیگ میں بھی ہوبارٹ ہیوریکینز کی جانب سے کھیلیں گے۔ریٹائرمنٹ پران کا کہنا تھا کہ میرے بین الاقوامی کیریئر کے اختتام پر میں اپنے تمام آسٹریلوی ٹیم کے ساتھیوں، عملے اور کوچز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں ۔
ان کے علاوہ میں اپنے خاندان، ماں، والد ، بہنوں اور بالخصوص جولیا اور بچوں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میرے خوابوں کی تعبیر کی کوششیں جاری رکھنے کے لئے میرے لئے بے حد قربانیاں دی ہیں ۔
واضح رہے 36 سالہ میتھیو ویڈ اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد قومی مینز ٹیم کی کوچنگ سٹاف میں شامل ہوں گے۔